'مجھے نہیں لگتا شاہ رخ میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں'

'مجھے نہیں لگتا شاہ رخ میرے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں'

بولی وڈ میں موجود تقریباً ہر اداکارہ کا خواب ہے کہ وہ کنگ کے نام سے مشہور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں، تاہم بولی وڈ کے نامور خاندان سے تعلق رکھنے اور کئی کامیاب اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے باوجود اداکارہ سونم کپور اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں حاصل کرسکی۔